ایس ایس پی لاڑکانہ کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 22:35

لاڑکانہ 22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایس پی ہیڈکوارٹر محمد راشد ہدایت، انچارج ڈی آئی بی منیر احمد سموں، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں حافظ روشن علی انقلابی، بدرالدین سرہیو، مولانا علی نواز قاسمی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس ایس پی لاڑکانہ نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس لیے ہر شہری قانون کے احترام کا پابند ہے۔