چیئرمین ضلع کونسل سکھر کی روڈ حادثہ میں جاں بحق افراد کے سوئم میں شرکت

بدھ 22 نومبر 2017 22:35

سکھر۔ 22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) چیئرمین ضلع کونسل شہر یار خان وسان نے کہا ہے کہ روڈ حادثات کی روک تھام اور پیش آنے والے واقعات کے بعد فوری ریسکیو مدد فراہم کرنے کے لیے کامیاب منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تعلقہ گمبٹ اور کنگری کے مختلف گوٹھوں میں گوٹھ وارث گھمبیر بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے رسم سوئم میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

شہر یار خان وسان نے کہا کہ ضلعی کونسل تمام جاںبحق ہونے والے افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے اور سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر منظور حسین وسان کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے ساتھ تعزیت اور ان کو مالی مدد کی جارہی ہے اس سلسلے میں چیئرمین ضلع کونسل نے گوٹھ وزیر خان جونیجو میں صدرالدین جونیجو کے ورثاء، ڈرب مہر شاہ میں نظیر اجن،بانو خان اجن، گوٹھ لال بخش کاندھڑو میں تنویر لنڈ،پتنگ علی کاندھڑو، ٹنڈومستی خان میں پرویز احمد لنجوانی، ، رانی پور میں امان اللہ گوپانگ، گمبٹ میں عبداللہ کاندھڑو، کھوڑا میں علی گل انصاری، محمد رمضان عباسی،، رپڑی میں محمد عارف ملاح ، گوٹھ کلیری میں محمد اعظم کلیری، گمبٹ میں عبدالرشید کھوڑو اور دیگر کے جاں بحق افراد کے گھر پہنچ کر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور دعا کی جبکہ تعزیت کے بعد چیئرمین ضلع کونسل نے تمام ورثاء کو فی کس 50,50 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کے مختلف جگہوں پر ریسکیو سینٹر بنانے کے لیے جلد اسکیم ترتیب دی جائے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام سمیت بنیادی اقدامات پر مضبوط میکنزم کے ساتھ کام کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :