سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر نے چینی انجینئر کی رہائش گاہ سیل کر دی

بدھ 22 نومبر 2017 22:32

رحیم یار خان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر کی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کارروائی چینی انجینئرز کی رہائشگاہ سیل کردی ۔انجینئرز کو حفاظتی تحویل میں لے کر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان بھٹانی اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ اچانک عباسیہ بنگلوز کے علاقہ میں پہنچ گئے اور عارضی رہائش گاہ میں رہائش پذیر چینی انجینئرز کی رہائش گاہ کو سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث سیل کردیا اور چینی انجینئرز کو حفاظتی تحویل میں رہائش کیلئے محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا۔