رحیم یار خان ٹریفک کے متعدد حادثات ،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

بدھ 22 نومبر 2017 22:32

رحیم یار خان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) اوور لوڈہونے کے باعث موٹرسائیکل بے قابوہوکر ٹرالر سے ٹکراگیا ، تیزر فتار کار نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا کچل ڈالے، موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سکول کے بچوں سے بھری ویگن الٹ گئی ، سڑک کراس کرنے والے بچے کو موٹرسائیکل سوار نے ٹکرمادی ایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 6جاں بحق10شدید زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ،زرائع کے مطابق تاج گڑھ کار ہائشی محمد صدیق اپنی بیوی ناہید بانو ، بیٹیوں مریم اور علیشاہ ، بیٹے سعد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوارہوکر جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل اوور لوڈ ہونے کے باعث بے قابوہوکر سامنے سے آنے والے ٹرالر نمبری TV 7534 سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار محمد صدیق کی بیوی ناہید بانو ، بیٹی مریم اور بیٹا سعد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ خود محمد صدیق بیٹی علیشاہ کے ہمراہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ نامعلوم ٹرالرڈرائیور ٹرالر موقع پر چھوڑکرفرارہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ للو والا کے رہائشی باپ بیٹے محمد انور اور محمود کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل نمبریRNK 2457 پر سوار ہوکر دربار خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن جارہے تھے کہ اسی دوران سامنے سے آنے والی کار نمبریBGR 887 نے دونوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں باپ بیٹا محمد انور اور محمود زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ نامعلوم کار ڈرائیور کار موقع پر چھوڑکرفرارہوگیا جبکہ تیسرا حادثہ نجی سکول کے طالب علموں سے بھری ویگن کے ساتھ پیش آیا سکول چھٹی کے بعد ویگن نمبری BRD 3519 بچوں کو لے کر جارہی تھی کہ اچانک سامنے آجانے والے موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سکول کے بچوں سے بھری مسافر ویگن بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ویگن میں سوار8طالب علم زخمی ہوگئے جبکہ شدید زخمی ہونے والی طالبہ 8سالہ طیبہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ چوتھا حادثہ خان پور کے رہائشی 12سالہ عبداللہ کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران موٹرسائیکل سوار نے کچل ڈالا جسے طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے عبداللہ دم توڑگیا ۔

متعلقہ عنوان :