نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب انصار برنی کی اہلیہ کی شرکت

بدھ 22 نومبر 2017 22:32

رحیم یار خان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کااہتمام کیاگیا‘ اس موقع پرسابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق انصاربرنی اوران کی اہلیہ نے موٹروے پولیس کے ڈے کیئرسنٹر/لیڈیزروم کاافتتاح کیااورمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین انصاربرنی خدمت انسانیت کے موضوع پرتفصیلی بریفنگ دی اوراس کے معاشرے پراثرات اورفوائدبیان کیے انہوں نے ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی اورعوامی آگاہی مہم پرموٹروے پولیس کی کارکردگی کوسراہا‘ ڈی ایس پی موٹروے ہیڈکوارٹرمحمدخامدخان نے شرکاء کوانصاربرنی کی زندگی پرروشنی ڈالتے ہوئے ان کی انسانیت کیلئے کی گئی خدمات پربارے آگاہ کیا‘ اس موقع پرلائف کیئرکے میاں شریف راشد‘ انسپکٹرعاصم جلال‘محمدماجد‘ ضیغم الرحمن‘ شکیل خان سمیت دیگرافسران واہلکاران شریک تھے‘ قبل ازیں انصاربرنی کے موٹروے کمپلیکس پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیاگیااورانہیں موٹروے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کابھی دورہ کرایاگیا۔

متعلقہ عنوان :