رحیم یار خان،جعلی ولائتی شراب کی 2500لیٹر شراب برآمد

بدھ 22 نومبر 2017 22:32

رحیم یار خان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)تھانہ ظاہر پیر پولیس نے جعلی ولائتی شراب کی فیکٹری پکڑ کر 2 ہزار 500 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے فصل کماد میں فیکٹری قائم کر رکھی تھی کریانہ سپلائی کے موٹر سائیکل پر سپلائی کا پلان ناکام ۔ اہل علاقہ کی جانب سے خراج تحسین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے تھانہ ظاہر پیر پولیس نے ایس ایچ او چوہدری اظہر اقبال کی زیر قیادت غازی آباد کے علاقہ میں جعلی ولائتی شراب بنانے والی فیکٹری کی اطلاع پا کر عین اس وقت کامیاب چھاپہ مارا جب ملزمان جعلی شراب کی تیاری میں مصروف تھے ۔ ایس ایچ او چوہدری اظہر اقبال نے بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر فہیم اقبال ، ہیڈ کانسٹیبل رفیع اللہ نیازی کی قیادت میں پولیس ٹیم جب ملزمان کے قائم کردہ اڈے پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی دوڑیں لگا دیں پولیس نے ملزمان کے تین کارندے مرید عباس ، اکمل اور مرسلین کو موقع پر قابو کر لیا جبکہ مختیار ، جعفر ، ظہوتر ، شہباز ، جنید اسلم ، شکیل احمد کماد کی گھنی فصل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔