Live Updates

عمران خان گالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں، ان کا جمہوری نظام سے کوئی لینا دینا نہیں،مصدق ملک

بدھ 22 نومبر 2017 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان گالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں، ان کا جمہوری نظام سے کوئی لینا دینا نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کئی بار نازیبا الفاظ استعمال کر چکے ہیں۔ وہ گالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں۔ انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا جمہوری نظام اور جمہوریت سے کچھ لینا دینا نہیں وہ غیر جمہوری رویے اپنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے پر سزا دی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :