سازش جب بھی ہوئی پارلیمنٹ کے اندر سے ہوئی، نثار جٹ

اداروں سے تصادم سے سب سے بڑا نقصان سیاستدانوں کا ہو گا۔ پارلیمنٹ کا احترام نہ کرنے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا، رکن اسمبلی مسلم لیگ (ن)

بدھ 22 نومبر 2017 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نثار جٹ نے کہا ہے کہ سازش جب بھی ہوئی پارلیمنٹ کے اندر سے ہوئی۔ اداروں سے تصادم سے سب سے بڑا نقصان سیاستدانوں کا ہو گا۔ پارلیمنٹ کا احترام نہ کرنے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نثار جٹ نے کہا کہ 21نومبر کو اصولی مؤقف پر پارلیمان کے اجلاس میں نہیں گیا۔

(جاری ہے)

میرا شروع سے ہی مؤقف رہا ہے کہ جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیئے اور جب بھی مشاورت کی گئی قائدین کو پانا مؤقف بتایا انہوں نے کہا کہ اداروں سے تصادم سے سب سے بڑا نقصان سیاستدانوں کا ہو گا جب بھی کوئی سازش ہوئی پارلیمنٹ کے اندر سے ہوئی ۔ ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہیئں۔ جس سے جمہوریت کو نقصان ہو پارلیمنٹ کا احترام نہ کرنے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔ ایک سوال پر کہا کہ مجھے کسی کا کوئی فون نہیں آیا میں اپنے اصولی مؤقف پر کھڑا ہوں۔۔