سیاسی وابستگیوں سے بالا تر انسانیت کی یکساں خدمت ہماری پارٹی کا منشور ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بدھ 22 نومبر 2017 22:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں نظام کی تبدیلی اور عام آدمی کی فلاح کیلئے ساڑھے چار سال عملی اقدامات کئے ہیں،علاقائی امتیازات اورسیاسی وابستگیوں سے بالا تر انسانیت کی یکساں خدمت ہماری پارٹی کا منشور ہے اور ہم نے اپنے عمل سے ثابت بھی کیا ہے کہ ہم انسانیت کی فلاح کیلئے بھی کھڑے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے چارسدہ سے حاجی فرمان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی اتحادی حکومت نے حکمرانی سے متعلق تمام مسائل پر کام کیا ،میرٹ پر فیصلہ سازی کو فروغ دیا، حقدار کو حق اور انصاف کی فراہمی اور صوبہ بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کی سماجی خدمات تک رسائی یقینی بنائی،صوبائی حکومت نے سماجی خدمات کے شعبوں صحت ، تعلیم ، پولیس ، پٹوار سمیت تمام محکموں کو نئے خطوط پر استوار کیا،اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے اداروں کو با اختیار اور ڈیلیور کرنے کے قابل بنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رشوت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی،عوام کو ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے خدمات تک رسائی کا قانون پاس کیا جس کے تحت ذمہ داران مقررہ وقت کے اندر خدمات کی فراہمی کے پابند ہیں اب عوام کو دردر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی پولیس کو بااختیار فورس بنایا اور عوام کی خدمت پر مامور کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پوری دُنیا میں ادارے بااختیار ہیں ہر ادارہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق خدمات کی فراہمی کا پابند ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام تر اقدامات اور اصلاحا ت کا مرکز و محور عام آدمی ہے،ہم عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے وسائل خرچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :