سپریم کورٹ نواز شریف کے حق میں منظور کیا گیا قانون کالعدم قرار دے دی گی: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 21:59

سپریم کورٹ نواز شریف کے حق میں منظور کیا گیا قانون کالعدم قرار دے دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) شیخ رشید کا دعوی ہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف کے حق میں منظور کیا گیا قانون کالعدم قرار دے دی گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے سپریم کورٹ میں نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے منظور کروائے گئے قانون کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار درخواست پر سماعت کریں گے۔ اس حوالے سے شیخ رشید کا دعوی ہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف کے حق میں منظور کیا گیا قانون کالعدم قرار دے دی گی۔ پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا قانون سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے سے متصادم ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ الیکشن ریفارم بل 2017 کالعدم قرار دے دی گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کسی بھی قانون کو کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے۔