بھارت میں پولیس نے انتخابی جلسے میں شریک ایک مسلمان خاتون کا برقعہ زبردستی اتروادیا

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ تحقیقات کا حکم ،ْذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

بدھ 22 نومبر 2017 22:29

بھارت میں پولیس نے انتخابی جلسے میں شریک ایک مسلمان خاتون کا برقعہ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) بھارت میں پولیس نے انتخابی جلسے میں شریک ایک مسلمان خاتون کا برقعہ زبردستی اتروادیا۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت کا اقلیتوں کی نام نہاد مذہبی آزادی کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیاناتھ کی موجودگی میں پنڈال کی سیکورٹی پر مامور خاتون پولیس افسر نے برقعے میں ملبوس مسلمان خاتون کو سرِ عام بے حجاب ہونے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس افسر کے حکم پر خاتون نے پہلے حجاب ہٹایا تاہم افسر کو اطمینان نہ ہوا تو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر بھرے مجمع میں پورا برقعہ اتروادیا۔مذکورہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا نام سائرہ ہے اور وہ بلدیات کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں جب کہ وہ اپنے آبائی گاؤں سے برقعہ پہن کریہاں تک آئی اور اس اسلامی پردے پر کسی نے اسے نہیں روکا۔دوسری جانب واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :