سعودی خاتون کی برساتی پانی میں سرفنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

بدھ 22 نومبر 2017 22:29

سعودی خاتون کی برساتی پانی میں سرفنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی
ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سعودی خاتون کی برساتی پانی میں سرفنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روزنامے دی نیشنل کی رپورٹر جوائس کرم نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا کہ برقع میں ملبوس ایک خاتون برسانی پانی میں سرفنگ کررہی ہے۔اس مقصد کے لیے اس نے رسی کا پھندا ایک گاڑی کے پچھلے حصے میں اسپیئر وہیل میں لگا دیا۔

(جاری ہے)

جب گاڑی چلنا شروع ہوئی تو خاتون کسی ماہر کی طرح سرفنگ کرنے لگی جبکہ پس منظر میں راک میوزک کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔رپورٹر نے اس ویڈیو کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس خاتون نے جدہ میں برساتی سیلاب سے لطف اندوز ہونے کاسب سے بہترین طریقہ ڈھونڈا ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی تھی ، جو وائرل ہوگئی جسے سات ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ جبکہ لگ بھگ دس ہزار بار لائیک کیا جاچکا ہے۔سیکڑوں کمنٹس میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :