اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میںمیڈیکل بورڈ میں شامل تمام ڈاکٹرز کا بیان ایک ہی روز قلمبند کرنے کی درخواست مسترد کر دی

بدھ 22 نومبر 2017 22:19

اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میںمیڈیکل بورڈ میں شامل تمام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میںمیڈیکل بورڈ میں شامل تمام ڈاکٹرز کا بیان ایک ہی روز قلمبند کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا یا ،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبد الرؤف نے میڈیکل بورڈ کے تمام گواہوں کے بیانات ایک ہی روز قلمبند کرنے کی درخواست کی تھی ، عدالت نے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر طارق کو 24 نومبر کو طلب کر لیاطیبہ کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں شامل تینوں ڈاکٹرز مقدمہ میں استغاثہ کے گواہ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت طیبہ تشدد کیس میںطیبہ کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹرطارق کو طلب کر لیا ہے ۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ میں شامل تمام ڈاکٹرز کا بیان ایک ہی روز قلمبند کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے ۔ کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔