خانیوال ، معمولی تلخ کلامی پر 6 افراد کا شہری پر وحشیانہ تشدد،قتل کی دھمکیاں

فرار ہوتے وقت شہری کی جیب سے 75ہزار روپے نکال کر لے

بدھ 22 نومبر 2017 22:18

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) معمولی تلخ کلامی پر 6 افراد کا شہری پر وحشیانہ تشدد۔ قتل کی دھمکیاں، فرار ہوتے وقت شہری کی جیب سے 75ہزار روپے نکال کر لے گئے، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 80 دس آر پیرووال کے رہائشی اسامہ گلزار ولد محمدگلزار احمد نے تھانہ صدر پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ شوکی کا مجھے فون آیا کہ گھر سے باہر آنا آپ سے کام ہے جب میں باہر آیا تو شوکی کے ساتھ شفاء اللہ، بلال اور تین کس نامعلوم افراد بھی تھے اسی اثناء میں شفاء اللہ نے میرے سر میں پستول کے بٹ مارنے شروع کردئیے اور ساتھ کہتا رہا کہ آج اسے تلخ کلامی کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں ملزمان نے مجھے پستول کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

میرے شور شرابے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور ملزمان جاتے وقت قتل کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ میری جیب سے 75 ہزار روپے کی نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :