خانیوال ، پانچ افراد کا فرسٹ ایئر کے طالب علم پر وحشیانہ تشدد، ناک اور بازو کی ہڈی توڑ دی،مقدمہ درج

بدھ 22 نومبر 2017 22:18

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) پانچ افراد کا فرسٹ ایئر کے طالب علم پر وحشیانہ تشدد، ناک اور بازو کی ہڈی توڑ دی۔ میڈیکل کی بنیاد پر مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی فرسٹ ایئر کے طالب علم کریم حیدر ولد محمدمشتاق نے تھانہ سٹی پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میں بجلی کا بل بھرین کے لیے گڑھا موڑ بس سٹاپ پر گیا تو محمدعمران اور چار نامعلوم افراد میرے سامنے آگئے عمران نے آتے ہی للکارا کہ آج تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے اسی اثناء میں دو افراد نے مجھے پکڑ لیا اور بقیہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے مجھ پر تشدد کرنا شروع کردیا جس کے باعث میری ناک اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی میرے شور شرابے پر علاقہ مکین اکٹھے ہوگئے اور ملزمان فرار ہوتے وقت میری جیب سے مبلغ 8500 روپے بھی نکال کر فرار ہوگئے۔

پولیس تھانہ سٹی نے میڈیکل کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔