خانیوال ، شارٹ سرکٹ کے باعث ہوٹل میں آگ لگ گئی، 10 لاکھ سے زائد کا نقصان ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا

بدھ 22 نومبر 2017 22:17

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) شارٹ سرکٹ کے باعث ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ 10 لاکھ سے زائد کا نقصان ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث ملتان روڈ پر واقع یو کے بابا ہوٹل میں آگ لگ گئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ ہوٹل مالکان کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں ان کا 10لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :