سالانہ سبی میلہ2018کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران کی زیرصدارت ضلعی افسران کا اجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 22:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء)سالانہ سبی میلہ2018کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران کی زیرصدارت ضلعی آفیسران کا اہم اجلاس منعقد،اجلاس میں سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2018کی تیاریوں کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی اور ان کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،میلے میں مالداروں کو درپیش مسائل زیر غور لائے گئے،زرعی و صنعتی نمائش کی تزئین و آرائش اور محکموں کی جانب لگائے گئے اسٹالز میں معلومات عامہ اور عوامی دلچسپی کو مدنظر رکھا جائے گا،ہارس اینڈ کیٹل شو،کھیلوںکے علاوہ عوامی تفریح کے مختلف نئے پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے،تمام محکمے اپنی تیاریوں کا آغاز ابھی سے شروع کردیں ،میلہ میںسیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا،میلے میں وزیر اعظم ،صدر مملکت کے علاوہ وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو مدعو کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران،تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ مویشیاںواسپاں2018کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سبی و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سالانہ سبی میلہ سیف اللہ کھیتران کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ایکسئین بی اینڈ آر بشیر احمد ناصر،ایکسئین بی اینڈآر بلڈنگ خالد ملک ،اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ گشکوری،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری،ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن غلام مصطفی ہانبھی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،سپرٹنڈنٹ بیف اینڈریسرچ سینٹر محمد صبور کاکڑ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر فضل قریشی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس سٹی سرکل میر اکرم گشکوری،ڈویژنل انجینئر زرعی انجینئرنگ میر عبدالباقی ڈومکی،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ واجہ شعبان بلوچ،ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن جمعہ خان درانی،پرنسپل ایلیمنٹری کالج سلمیٰ عطاء خجک،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل شازیہ بلوچ ، میر عبدالصمد بنگلزئی ،میر شہبازو دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں سالانہ سبی میلہ مویشیاںواسپاں2018کی تیاریوں کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے تمام محکموں کے آفیسران کو سبی میلہ کی تیاریوں کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امسال سالانہ سبی میلہ 2018انشاء اللہ شایانہ شان طریقے سے منایا جائے گا اور میلے میں بلخصوص مالداروں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے مویشی منڈی میں لائںتنگ پینے کے صاف پانی سمیت صفائی کے معاملے کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا جبکہ عارضی طور پرپبلک لیٹرین بھی بنائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ میلے کے دوران شہر بھر کی خوبصورتی و تزئین و آرائش کا خاص خیال رکھا جائے گا اور اس ضمن میں تمام سرکاری محکموں میں سمیت سبی پریس کلب کی عمارات کی مرمت اور وائٹ واش کیا جائے گاانہوںنے کہا کہ امسال سبی میلے میں ہارس اینڈ کیٹل شو اور کھیلوں کی تقریبات کے علاوہ عوامی تفریح اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے پروگرامز کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ زرعی و صنعتی نمائش میں مختلف محکموں کی جانب لگائے گئے اسٹالز میں معلومات عامہ اور تفریحی اور کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں نہ صرف سبی بلکہ صوبے کی معیشت کو اہم سہارا دیتا ہے جس میں کروڑوں روپے کے جاونوروں کی خرید و فروخت کے علاوہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ میلے میں میں مالداروں اور زمینداروں کو تمام دستیاب میں رہتے ہوئے سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ سبی میلہ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہی صوبے میں مالداری اور زراعت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ امسال میلے میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،صدر مملکت ممنون حسین سمیت وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی مدعو کیا جائے گاجو یقینا بلوچستان کے تاریخی شہر سبی کی میزبانی میں چارچاند لگا دئے گا۔