یو ایس ایڈ کی مدد سے چلنے والے پروگرام کے تحت 143 لڑکیوں کی تربیت

بدھ 22 نومبر 2017 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) ڈپٹی قونصل جنرل جان وارنر نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی امداد کے تحت چلنے والے پروگرام کے تحت 143 لڑکیوں کی تربیت مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ ان لڑکیوں کو پاکستان میں پس ماندہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے نمایاں ترین ادارے امن ٹیک میں تربیت فراہم کی گئی۔یہ یو ایس ایڈ کے اسمال گرانٹ اینڈ ایمبیسڈرز فنڈ کے تحت جاری ٹریننگ اینڈ ریڈنگ فار ایڈولسینس ان نیڈ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والا دوسرا گروپ تھا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو پانچ ماہ تعلیم اور تین مہینے تک سلائی کی تربیت دی گئی جس کے ذریعے انھوں نے بیڈ شیٹ، پردے اور خواتین کے ملبوسات کی تیاری میں مہارت حاصل کی۔

(جاری ہے)

امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان وارنر کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ یو ایس ایڈ اور امن ٹیک نے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ان لڑکیوں پر خوشحالی کے دروازے کھولے ہیں۔

اس پروگرام نے انھیں اس قابل کیا ہے کہ وہ ملک کی کارآمد شہری بنیں اور اپنے خاندان اور معاشرے پر مثبت اثرات ڈال سکیں۔امن ٹیک کے سی ای او ملک احمد جلال نے کہا کہ امن ٹیک خواتین کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتا ہے کیونکہ خواتین اپنے خاندان اور بحیثیت مجموعی پوری قوم کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہم مستقل تعاون پر یو ایس ایڈ کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا یہ مشترکہ مشن پاکستان کا مستقبل روشن کرے گا۔

متعلقہ عنوان :