رینجرزنے مختلف علاقوں سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندے اور 4 خواتین منشیات فروش سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 22 نومبر 2017 22:10

رینجرزنے مختلف علاقوں سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندے اور 4 خواتین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندے اور 4 خواتین منشیات فروش سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اقبال عرف کاناکو گرفتار کیاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن)سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملیر سٹی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی4 خواتین ملزمان شاہدہ، مائی راتن،صنم اور فاطمہ کو گرفتارکیا ۔ گرفتار خاتون ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :