وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیماری کے باعث وزیراعظم سے چھٹی کی درخواست کردی ،ْنجی ٹی وی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارٹی صدر نوازشریف کو اعتماد میں لیا

بدھ 22 نومبر 2017 22:10

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیماری کے باعث وزیراعظم سے چھٹی کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیماری کے باعث وزیراعظم سے چھٹی کی درخواست کردی۔نی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں موجود ہیں ،ْگزشتہ دنوں ان کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار بدستور وزیر خزانہ ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں بیماری کے باعث چھٹی کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزیر خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارٹی صدر نوازشریف کو اعتماد میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طبیعت کی بہتری تک سفر نہیں کرسکتے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور جب ان کی صحت اجازت دے گی وہ عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی غیر موجودگی میں وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل ذمہ داریاں سنبھالے گی۔