حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن کے ہسپتال میں پڑے ہیں ،ْاعتزاز احسن

پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر رہی ،ْنوازشریف کے اقدامات اور عدلیہ کے خلاف بیانات سے ڈی ریل ہورہی ہے ،ْگفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 22:10

حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن کے ہسپتال میں پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ایک ہسپتال میں ہے اور وہ خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر رہی بلکہ درحقیقت ملک میں جمہوریت نواز شریف کے اقدامات اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیانات سے ڈی ریل ہورہی ہے۔