(ن) لیگ کے جن ایم این ایز نے ساتھ نہیں دیا ان سے جان چھڑانا بہتر ہے ،ْ سعد رفیق

لاکھوں روپے ٹیکس دیتا ہوں چھان بین کرنی ہے تو کھل کرسامنے آئیں، آصف زرداری کو بلاول کی بات ماننی چاہیے، بلاول کا مشورہ ماننے سے بہتری ہوگی

بدھ 22 نومبر 2017 22:10

(ن) لیگ کے جن ایم این ایز نے ساتھ نہیں دیا ان سے جان چھڑانا بہتر ہے ،ْ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے جن ایم این ایز نے ساتھ نہیں دیا ان سے جان چھڑانا بہتر ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ لوگ منگل کو اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئے، کچھ لوگوں کی تو جائز وجوہات موجود ہیں تاہم جن ایم اے ایز نے حکم کی خلاف ورزی کی اس پر پارٹی کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور ساتھ نہ دینے والے لوگوں سے جان چھڑانا بہتر ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ میں لاوارث آدمی نہیں بلکہ آہستہ آہستہ ترقی کی ہے، لاکھوں روپے ٹیکس دیتا ہوں چھان بین کرنی ہے تو کھل کرسامنے آئیں، ادھر ادھر سے نہ گھیریں، میرے خلاف جو کیا جارہا ہے وہ نیا کام نہیں، دلچسپی کے ساتھ تمام چیزیں دیکھ رہا ہوں، مجھے کوئی نہیں بدل سکتا۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف ضیا کے دور میں آئے اس وقت بھی میں ڈیموکریٹ تھا ،ْجونقصان ہونا تھا ہوگیا ،ْانتقام نہیں لینا چاہتے ،ْخبرکہاں تیار ہوئی اور کن کن کو بھیجی گئی سب پتا ہے جبکہ نوازشریف کے ذہن میں بھی بدلہ اورانتقام نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کو بلاول کی بات ماننی چاہیے، بلاول کا مشورہ ماننے سے بہتری ہوگی جب کہ حلقہ بندیوں پر ہمیں ابھی سینٹ کاپل صراط بھی عبور کرنا ہے