Live Updates

عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عائشہ گلالئی کو نا اہل نہ کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بدھ 22 نومبر 2017 22:10

عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عائشہ گلالئی کو نا اہل نہ کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عائشہ گلالئی کو نا اہل نہ کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ انہوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا تھا۔

(جاری ہے)

پارٹی پالیسی کیخلاف چلنے پر وہ آئین کے تحت اسمبلی رکنیت سے نا اہل ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن ریفرنس میں اٹھائے گئے قانونی نکات کو زیرِ غور نہیں لایا اور حقائق کے برعکس فیصلہ دیا۔عمران خان نے سپریم کورٹ استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا عائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے نا اہل قرار دیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات