انسداد دہشت گردی عدالت نی4افرادکوبری کردیا

بدھ 22 نومبر 2017 22:08

ملتان ۔22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئی4افرادکوبری کردیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق ریاض حسین ،محمد اسلم ،محمد عاطف اورمحمد یعقوب پرالزام تھاکہ انہوںنے دنیا پور کے رہائشی اخترحسین پرتیزاب پھینکا تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کامقدمہ تھانہ جلہ آرائیاںمیں درج کیاگیاتھا۔ملزم ریاض حسین پرالزام تھاکہ اس نے اخترحسین سے اس کی بھانجی کارشتہ مانگاتھا۔انکارپرریاض حسین نے اپنے تین ساتھیوں سمیت اختر حسین پرتیزاب پھینک دیاتھا۔تاہم مدعی عدالت میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکا ۔عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے چاروں افراد کو بری کردیا۔