زکریایونیورسٹی ملتان میں ’’ انٹرنیشنل کانفرنس آن انوویشن ان کاٹن بریڈنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی ‘‘کاانعقاد

بدھ 22 نومبر 2017 22:08

ملتان ۔22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کے زیراہتمام انٹرنیشنل کانفرنس آن انوویشن ان کاٹن بریڈنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے چائنیز سائنسدانوں کے وفد کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے زرعی سائنسدانوں کے اشتراک سے ملک میں زرعی ترقی میں تیزی آئے گی ․ انہوں نے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کی اس کاوش کاخیرمقدم کیااور اسے مستقبل کے لیے مشعل راہ قرار دیا․چائنیز اکیڈیمی آف ایگری کلچر سائنسز چائنا کے وفد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر زنجیروئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں ٹھوس بنیادوں پر ایک سائنسی اشتراک قائم کرنے میںکامیاب ہوجائیں گی․چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس رائو عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس پاکستان میں کپاس میں تحقیقی عمل کو بین الاقوامی معیار تک پہنچادے گی اس کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ مہارت کو بھی بڑھا دے گی․ انہوں نے چائنیز وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جو سائنسدان یہاں ریسرچ شیئر کرنے آئے ہیں ہم ان کے بہت ممنون ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس سائنسی اشتراک کی طرف پہلا قدم ہے ․ ڈاکٹر وقاص ملک نے کہا کہ چائنیز وفد نے پاکستانی سائنسدانوں کے ساتھ مثالی تعاون کیااور مسقبل میں بھی ہم مل کے ریسرچ کاکام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :