حضورؐ کی سیرت مبارکہ انسانی شرف و حرمت اور قیام امن کیلئے مکمل راہنمائی کرتی ہے۔قاضی عبدالدائم

بدھ 22 نومبر 2017 22:08

ملتان ۔22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)شعبہ علوم اسلامیہ و سیرت چیئرمین بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ایک روزہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاضی عبدالدائم نے کہا کہ اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر آج دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دیاجاسکتا ہی․ حضورؐ کی سیرت مبارکہ انسانی شرف و حرمت اور قیام امن کے لیے مکمل رہنمائی کرتی ہی․ آپؐنے حسن خلق اور عفو و درگزر سے دشمنان کے دلوں کو مسخر کیا آج امت مسلمہ کی طرف سے انسانیت کو امن و سلامتی کا پیغام پہنچنا چاہیے آپؐپر ایمان آپ کی اطاعت و اتباع اسی صورت ممکن ہے جب ہم اخلاق محمدؐ سے اپنے کردار کو منور کریں گے انٹرنیشنل صفہ انسٹی ٹیوٹ لندن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ محمد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت النبی ؐکے پیغام امن و سلامتی کو اجاگر کیا اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور قیام امن و سلامتی کے راہنما اصول بیان کیے ․پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن نے اپنے صدارتی خطاب میں کانفرنس کے موضوع امن و سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمیں سیرت طیبہ کے ہر پہلو کو اپنی شخصیت میں سمونا ہوگا اور اپنے رویوں کی اصلاح اور تعمیر کردار سے آج دنیا میں قیام امن و سلامتی کو ممکن بنایا جاسکتا ہی․صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے نہایت پرسوز اور پرزور لہجہ میں سیرتؐ پر عمل کی ضرورت پر زور دیا اور منظوم اشعار میں نذرانہ حضور سرور کائنات پیش کیا ․ شرکاء محفل اس گفتگو سے بے حد روحانی اور ایمانی تقویت کو محسوس کرتے رہے انہوں نے معزز مہمانوں اور حاضرین مجلس کا شکریہ بھی ا دا کیا ۔

(جاری ہے)

آخر میں ڈائریکٹر سیرت چیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی نے دعا کرائی․․ کانفرنس کی صدارت شعبہ کے سینیئر ترین پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن نے کی جبکہ اس موقعہ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی بھی موجود تھی․ اس موقعہ پر ڈائریکٹر سیرت چیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد طلباء طالبات اور کانفرنس میں موجود سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے بیان کیے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر فریدہ یوسف نے بھی خطاب کیا ۔