خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے سیکرٹریز یونین کونسل اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کردیں۔ڈپٹی کمشنر خانیوال

بدھ 22 نومبر 2017 22:06

خانیوال ۔22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے سیکرٹریز یونین کونسل اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کردیں اور لوگوں کو صفائی ستھرائی کے بارے میں مواضعات کی سطح تک بھرپور آگاہی فراہم کریں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس انقلابی پروگرام سے عوام صحیح معنوں میں مستفید ہوسکیں اورلوگوں کا معیار زندگی بلند ہوسکے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح لائبریری ہال میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام سیکرٹریز یونین کونسلز کو اس بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے منعقدہ سیشن سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ ‘ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ ‘ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فیصل شہزاد ‘اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری صہیب اقبال ‘عمران عصمت ‘ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خواجہ محمد انور سمیت سیکرٹریز یونین کونسلز کی کثیر تعداد موجوو تھی ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع خانیوال میں کل سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت دیہی علاقہ جات میں صفائی پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا سلسلہ 20دسمبر تک جاری رہیگا ۔چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اس پروگرام کے فوکل پرسن ہونگے جبکہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر او رچیئرمین ضلع کونسل اس پروگرام کی نگرانی کریں گے اور تمام ضلع میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اچانک معائنہ جات بھی کریں گے ۔

انہو ںنے کہاکہ اس پروگرام کیلئے ہر یونین کونسل کو 1لاکھ روپے کے فنڈز بھی جاری کیے جارہے ہیں جو کہ 3لاکھ روپے ماہ وار فنڈز کے علاوہ ہیں ۔چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے کہا کہ دیہی علاقہ جات میں یونین کونسل کے سیکرٹریز کلیدی حیثیت رکھتے ہیں جس سے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے دیہی لوگوں کی صحت و صفائی کے انقلابی پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور لوگوں کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔انہو ںنے مزید کہاکہ حکومت پنجاب دیہی علاقوں کے شہریوں کا معیار زندگی شہری لوگوں کے معیار زندگی کے برابر لانا چاہتی ہے اس لیے دیہات میں بسنے والے لوگ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تئیں بھی اپنے گھروں اور گلی محلے کو صاف سھترا رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خواجہ محمد انور نے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے اغراض مقاصد اور حکومتی پالیسیز بارے تفصیلی روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :