منصورآباد سے غازی گھاٹ فلڈ بند پر روڈ کی تعمیرومرمت کے کام کے آغازکا افتتاح

بدھ 22 نومبر 2017 22:06

مظفرگڑھ ۔22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے آج منصورآباد سے غازی گھاٹ فلڈ بند پر روڈ کی تعمیرومرمت کے کام کے آغازکا افتتاح کیا، قصبہ گجرات سے ڈنگہ پل تک ریلی کی صورت میں ذیشان گرمانی کو فلڈ بند پر لایا گیا جس میں سیکنڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل اور کاریں تھی.

(جاری ہے)

روڈ کے افتتاح کے بعد وہاں موجود عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2010کے سپر فلڈ نے جو تباہی مچائی اس کے بعد ہمارے حلقہ کی ایک سڑک بھی پیدل چلنے کے قابل نہ تھی اور اٴْس وقت ہمارے علاقہ کے صاحب اقتدارملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فائزتھے مگر اٴْن حکمرانوں نے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا سوچا تک نہیں اگروہ چاہتے تو اتنے بڑے عہدوں کے ساتھ وہ حلقہ کی تقدیر بدل سکتے تھے مگر انہوں نے اپنے بارے میں سوچا اور عوام کیلئے کوئی کام نہ کیا ، 2013میں عوام نے مسلم لیگ ن کو جو ذمہ داری سونپی, اس کے بعد سڑکوں کی تعمیر ومرمت سالانہ ترقیاتی فنڈز کے علاوہ شوگرکین سیس کی رقم سے 64کلومیٹرکے لگ بھگ سڑکو ں کی تعمیرومرمت ہوئی اور 25کلومیٹر نئی سڑکیں تعمیر ہوئی ، ہمارے علاقہ میں شوگرملیں تو 1994سے شوگر کین سیس حکومتی خزانے میں جمع کرارہی تھیں مگر اس فنڈکے نگران اس فنڈ کو اپنے علاقہ میں خرچ کرنے کی بجائے دوسرے علاقہ کے دوستوں کو تحفہ میں دیتے تھے مگر ہم نے 2013سے ایک پائی بھی ضلع سے باہر نہیں جانے دی ،اور اسی وجہ سے علاقہ میں پہلی بار کارپٹ روڈز کی تعمیر ہوئی ،انہوں نے کہا کہ یہ روڈ جس کا آج ہم نے افتتاح کیا یہ 28کلومیٹر روڈ 24کروڑ کی لاگت سے بنے گی ،تقریب میں یونین کونسل گجرات بچو شاہ نے بھی شرکت کی اس موقع پر سعود گرمانی ، عتیق خان گرمانی ،امجد خان گرمانی ،حاجی غلام رضا خان گرمانی ،شاہد خان چانڈیہ ،ضیائ الرحمن فاروقی ، ملک عامر بھی موجودتھے۔