عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 26 نومبر کو ہونیوالا اجتماع صوبے کے حالات پر گہرے مثبت اثرات مرتب کرئیگا ، رہنمائوں کا خطاب

بدھ 22 نومبر 2017 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید امیر علی آغا ، صوبائی نائب صدر ملک نعیم خان بازئی ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا، صوبائی آفس سیکرٹری سید سمیع اللہ آغا نے 26 نومبر لورالائی جلسہ عام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام یہ اجتماع صوبے کے حالات پر گہرے مثبت اثرات مرتب کریں گے اور اس میں سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اہم خطاب کریں گے ایسے حالات میں جب صوبے میں برسراقتدار جماعتیں عوام الناس کو یکسر بھلا کر ذاتی گروہی مفادات کو مقصد بنا بیٹھے۔

انتخابات میں پشتونوں کے دعویدار اور غم خواروں نے جتنے بھی وعدے و عہد کئے تھے اسمبلی کے فلور پر چھپ سادھ لئے ہوئے ہیں ان کی اس دورخی طرز سیاست کو پشتون اولس نے بڑے قریب سے دیکھ لیا ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ آئے روز پشتون اولس سیاسی شخصیات ، قبائلی عمائدین ، نوجوان عوامی نیشنل پارٹی کو جوائن کررہے ہیں گزشتہ اجتماعات میں سیاسی شخصیات ڈاکٹر صوفی اکبر کاکڑ ، سید عبدالرب آغا ، ڈاکٹر سید عبدالحق ، عنایت اللہ خان عبدالرحمن زئی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور پروگرام پر مہر ثبت کردی کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتون خوا وطن اور پشتون قوم کے نمائندہ سیاسی جماعت کی حیثیت سے اجتماعی قومی مفادات کے حصول کو ممکن کر دکھائے گی ۔

انہوں نے پشتون عوام سے 26 نومبر لورالائی جلسہ عام میں بھر پور شرکت کی اپیل اور پارٹی ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جلسہ کامیابی بارے تیاریاں زور و شور سے جاری رکھیں۔