کوئٹہ ، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں ،نظام الدین کاکڑ

بدھ 22 نومبر 2017 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط اور ناروا پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ، حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام الناس شامل ہی نہیں ، صوبائی حکومت اپنے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہ پہنچایا جاسکا ، بے روزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے اور تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود روزگار کے مواقعوں سے محروم ہیں۔

وہ بدھ کو پارٹی وفد سے بات گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں پشتون اولس اور جمہوریت پسند عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی کی دور اندیش وسیع النظر قوم پرست جمہوریت پسند سیاست اور جراٌت مندانہ قیادت بر حق موقف کی تائید میں فکر باچاخان کو اپناتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پشین اور چمن کے کامیاب اجتماعات اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پشتون اولس اپنے دیرینہ مشکلات کے حل اور محفوظ مستقبل کو پارٹی کی سیاست میں سمجھ رہے ہیں اسی تناظر میں 26 نومبر کو لورالائی شہر میں پارٹی کے زیر اہتمام اہم قومی ایشوز پر فاٹا پشتونخوا انضمام سی پیک مغربی روٹ ، ملک کے اندر سیکورٹی کے نام پر پشتونوں کی توہین و تضحیک ان پر حیات زندگی تنگ کرنے قومی شاہراہوں پر ان کے ساتھ ہتک آمیز رویوں ، نادرا حکام کی من مانیوں ، واپڈا کی ناروا خود ساختہ لوڈشیڈنگ اور امن وامان کی مخدوش صورتحال پر سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ہم پشتون اولس اور دیگر جمہوریت پسند عوام سے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :