محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں رائلٹی کی مد میں 6ملین سے زائد خردبرد کے ریفرنس میں نامزد ملزم ٹھیکیدار روزی خان کو گرفتار کرلیاگیا

بدھ 22 نومبر 2017 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں رائلٹی کی مد میں 6ملین سے زائد خردبرد کے ریفرنس میں نامزد ملزم ٹھیکیدار روزی خان کاکڑ کو نیب حکام کی جانب سے گرفتار کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار روزی خان کاکڑ نے ٹھیکیدار محمد اسماعیل کے ساتھ مل کر رائلٹی کی مد میں 6.685ملین روپے کی غبن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا اس سلسلے میں تحقیقات مکمل کئے جانے کے بعد ریفرنس پہلے ہی احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر کے روبرو دائر کی جاچکی ہے جس کی سماعت 28نومبر کو ہوناہے ،گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت کے روبرو ریمانڈ کے سلسلے میں پیش کئے جانے کاامکان ہے ۔