وزیراعلیٰ بلوچستان کا کولاچی میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں میجر اسحاق کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار

بدھ 22 نومبر 2017 21:50

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کولاچی میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں میجر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کے دوران میجر اسحاق کی شہادت پر دلی رنج و غم اور شہید کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں دھرتی کے ایک اور سپوت نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے شہید میجر اسحاق کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کاروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردی کی جنگ میں مصروف ہیں، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور بچ جانے والے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے اور قوم ان کی قربانیون کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :