ن لیگ کے باغی رہنما اور اراکین 28 فروری کے بعد کھل کر سامنے آئیں گے: نصرت جاوید

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) نصرت جاوید کا دعوی ہے کہ ن لیگ کے باغی رہنما اور اراکین 28 فروری کے بعد کھل کر سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی اکثریت کی جانب سے شرکت کیے جانے کے باوجود ن لیگ کیلئے پریشانیوں میں کمی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

نصرت جاوید کا دعوی ہے کہ ن لیگ کے باغی رہنما اور اراکین اسمبلی سر اٹھانے کیلئے درست وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ن لیگ کے باغی رہنما اور اراکین 28 فروری کے بعد کھل کر سامنے آئیں گے۔ نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ 28 فروری کے بعد قانونی اور آئینی طور پر مزید کوئی ضمنی الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں رہے گا۔ تب ہی باغی رہنما کھل کر پارٹی کیخلاف میدان میں آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :