راجہ ظفر الحق نے ختم نبوت اقرار نامے میں تبدیلی بارے کمیٹی کی رپورٹ جاری کرنے کی تردید کردی

میں نے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ، اخباروں سے پتہ چلا ہے ، نئی حلقہ بندیوںکے حوالے سے بل پر تمام جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے ، امید ہے کہ بل جلد سینیٹ سے منظور ہوگا ، سینیٹ میں قائد حزب اختلا ف اعتزاز احسن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوںکے متعلق بل پرحکومت اور پیپلز پارٹی میں فی الوقت مشاورت ہو رہی ہے، ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے،سینیٹ میں قائد ایوان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ختم نبوت اقرار نامے میں تبدیلی پر بنائی جانیوالی کمیٹی کی رپورٹ کے جاری کرنے کی تردید کردی ، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ، اخباروں سے پتہ چلا ہے ، نئی حلقہ بندیوںکے حوالے سے بل پر تمام جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے ، امید ہے کہ بل جلد سینیٹ سے منظور ہوگا ، سینیٹ میں قائد حزب اختلا ف اعتزاز احسن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوںکے متعلق بل پرحکومت اور پیپلز پارٹی میں فی الوقت مشاورت ہو رہی ہے، ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین سینیٹ کے دفتر سے نکلتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اورسینیٹ میں قائد حزب اختلا ف اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئی حلقہ بندیوںکے متعلق بل پر حکومت اور پی پی میں فی الوقت مشاورت ہو رہی ہے ، ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ۔ راجہ ظفر الحق نے ختم نبوت اقرار نامے میں تبدیلی پر بنائی جانیوالی کمیٹی کی رپورٹ کے جاری کرنے کی تردید کردی ، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ، اخباروں سے پتہ چلا ہے ، نئی حلقہ بندیوںکے حوالے سے بل پر تمام جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے ، امید ہے کہ بل جلد سینیٹ سے منظور ہوگا۔