جشن عید میلادالنبی ؐ اپنی روایت کے مطابق شایان شان منائیں گے،قاضی احمدنورانی

بدھ 22 نومبر 2017 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) جمعیت علمائے پاکستان اپنی روایت کے مطابق جشن عید میلادالنبی ؐ شایان شان طورپر منائے گی،وزیراعلیٰ سندھ منتظمین میلادسے مشاورت کرکے فوری طورپر جلوس عید میلادالنبی ؐ،میلادریلیوںاور جلسوں کے راستوں کی درستگی کے لئے فنڈزجاری کریں،حکومت سندھ اور انتظامیہ کی بے حسی قابل افسوس ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز کا عملہ عملاًمفلوج جبکہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ ،کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ،کے الیکٹرک سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے تمام ادارے کہیں نظرنہیں آرہے۔

یہ باتیں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی نے جے یوپی کراچی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مفتی محمدبشیرالقادری نورانی،مفتی رفیع الرحمان نورانی، علامہ عبدالغفاراویسی نورانی، محمدشکیل قاسمی،صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی،عبدالوحیدیونس، پروفیسرحافظ انواراحمدشیخ،سید عمران حسین، محمودعسکری ودیگر عہدیداران کے علاوہ علمائے کرام،مشائخ عظام اور شہر بھر سے میلادالنبی ؐ کے جلوسوں اور جلسوں کے منتظمین نے شرکت کی۔علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبائی حکومت کا جشن عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر عاشقان مصطفیٰؐ کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے

متعلقہ عنوان :