ہماری جدوجہد کا مقصد لوگوں کے اختلافات ختم کر کے وطن سے رشتہ کو مضبوط بنانا ہے، سید مصطفیٰ کمال

صرف ڈیڑھ سال کی سیاسی جماعت دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی ہیں وہاں موجود ہے، لوگ ہمارا پیغام سمجھ کر ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) ہم عام روایتی سیاست نہیں کرنا چاہتے بلکہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، لوگوں میں تفرقات ختم کر کے وطن سے رشتہ مضبوط کر کے سب کو سبز ہلالی پرچم تلے جمع کر رہے ہیں، ہمیں ووٹوں اور سیٹوں کی پرواہ نہیں ملک سے نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے، صرف ڈیڑھ سال کی سیاسی جماعت دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی ہیں وہاں موجود ہے، لوگ ہمارا پیغام سمجھ کر ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد میں ہمارے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

سید مصطفیٰ کمال نے بلوچستان کے وزیرِداخلہ سرفراز بگٹی اور ترجمان بلوچستان حکومت انواراللہ کاکڑ کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پارٹی صدر انیس قائم خانی سیکریٹری جنرل رضا ہارون، وائس چیئرمین اشفاق منگی اور جوائنٹ سیکریٹری عطاء اللہ کرد کے ہمراہ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ملک بالخصوص بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور عوام کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :