سندھ ہائیکورٹ میں پولیس مقابلے کے ملزم کی سزا سے متعلق درخواست کی سماعت

عدالت نے ملزم اعجاز کی سزا کالعدم قرار دے دی

بدھ 22 نومبر 2017 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں پولیس مقابلے کے الزام میں 31سال کی سزا پانے والے ملزم اعجاز کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی عدالت میں وکیل صفائی نے کہاہے کہ میرے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اورغیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گواہی دی کہ گرنیڈ کیساتھ ڈیو نیٹرنہیں تھا ملزم اعجازکوخصوصی عدالت نے 31سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ملزم اعجاز کی سزائیں کالعدم قرار دے دی واضع رہے کہ خواجہ اجمیرنگری پولیس تھانے میں پولیس پارٹی پرفائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔