سندھ ہائیکورٹ میں قانون سازکمیٹی میں آئی جی سندھ کوشامل نہ کرنے کیخلاف درخواست دائرکردی گئی

بدھ 22 نومبر 2017 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں سماجی تنظیم کے رہنما کرامت علی نے بیرسٹرفیصل صدیقی کے توسط سے دائرکی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ7 ستمبرکوسندھ ہائیکورٹ نے تقرری، تبادلوں، مدت سے متعلق نیاڈرافٹ بنانے کا کہا تھا سندھ کابینہ نے نیا ڈرافٹ بنانے سے متعلق کمیٹی میں آئی جی کوشامل نہیں کیاقانون سازکمیٹی میں آئی جی سندھ کوشامل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے درخواست گزار نے کہا کہ عدالت سے استدا ہے کہ چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ سے قانون سازی پررپورٹ طلب کی جائے۔ #

متعلقہ عنوان :