سکھر پولیس کی جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکورٹی سخت

شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 35سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 22 نومبر 2017 21:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) سکھر پولیس کی جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکورٹی سخت ، شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 35سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ، شہر کے اہم چوراہوں ، بازاروں میں بھی چیکنگ کا عمل جاری ، ترجما ن ایس ایس پی سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کی جانب سے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں نیشنل ایکشن پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے 12ربیع الاول جشن عید میلادلنبی کی آمد کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جن میں ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں، بس اڈوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مسافروں کی کڑی تلاشیلی جا رہی ہے سکھر پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں ریجنٹ، پرانہ سکھر، نواں گوٹھ، بہار کالونی اور باگڑجی سمیت دیگر علاقوں میں کیے جانے والے سرچ آپریشن میں 35 سے زائد مشتبہ افرادکو زیر حراست لیا ہے جبکہ سکھر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے شہرکے اہم چوراہوں، بازاروں میں بھی تلاشی کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :