آسٹریلوی بلے باز کالم فرگوسن نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے اگلے تین سیزن کیلئے سڈنی تھنڈر سے معاہدہ کر لیا

بدھ 22 نومبر 2017 21:57

آسٹریلوی بلے باز کالم فرگوسن نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے اگلے تین سیزن ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) آسٹریلوی بلے باز کالم فرگوسن نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے اگلے تین سیزن کیلئے سڈنی تھنڈر سے معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے تحت وہ 2019ء سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے، فرگوسن نے میلبورن رینی گیڈز سے معاہدہ ختم کر کے سڈنی تھنڈر میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

33 سالہ فرگوسن کو مجموعی طور پر 76 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے 22.50 کی اوسط سے 1373 رنز بنا رکھے ہیں۔ سڈنی تھنڈر فرنچائز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مائیکل ہسی نے اپنے بیان میں کہا کہ کالم فرگوسن باصلاحیت بیٹسمین ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :