جتنی مرضی سردی آجائے اب گیس کی قلت نہیں ہو گی‘ ایم ڈی سوئی گیس

بدھ 22 نومبر 2017 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے مینیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف نے کہا ہے کہ اس سال 7 سے 10 لاکھ نئے گیس کنکشن دیئے جائیں گے، سردیوں میں گیس کی قلت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شہری تک گیس کی دستیابی ممکن بنانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔گھریلو کنکشن کی 24 لاکھ درخواستیں زیرالتواہیں اور کوشش ہوگی اس سال 7سے 10 لاکھ کنکشن دیدئیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اب جتنی بھی سردی آجائے گیس کا بحران نہیں ہوگا ۔60 کروڑ مکعب فٹ گیس ملنا شروع ہوجائے گی جس سے قلت کا خاتمہ ہوگا

متعلقہ عنوان :