گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی میںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 31بجلی چور پکڑے گئے

بدھ 22 نومبر 2017 21:54

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 31بجلی چور پکڑے گئے،3کے خلاف ایف آئی آر درج،8لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد زاہد سلیم کی ہدایات پر گیپکومیں بجلی چوروں کے خلاف جاری حالیہ مہم کے دوران صرف ایک دن میں سٹی سرکل سی2، کینٹ سرکل سے 20، گجرات سرکل سی3، نارووال سرکل سی6جبکہ ریجن بھر میں مجموعی طور پر31بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو47747یونٹس کی مد میں8لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیںجبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :