سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈز سے ڈیپوٹیشن افسران کی محکموں میں واپسی کے کیس میں سیکرٹری اوور سیز اورسیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف کو طلب کرلیا

ڈیپوٹیشن افسران کی اپنے محکموں میں واپسی بارے عدالتی حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی ،ْعدالت کا انتباہ

بدھ 22 نومبر 2017 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈزمیں ڈیپوٹیشن پرآنے والے افسران کی اپنے محکموں میں واپسی کے حوالے سے کیس میں سیکرٹری اوور سیز اور سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف کو وضاحت کیلئے طلب کر لی ہے۔ بدھ کوجسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس اعجازالحسن پرمشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامرالرحمن نے پیش ہوکرعدالت کوآگا ہ کیاکہ عدالتی حکم پر ورکرز ویلفیئر فنڈ ز میں آنے والی 8میں سی5 افسران کو واپس بھیج دیا گیا ہے تاہم باقی تین افسران پر عدالتی حکم کا اطلاق نہیں ہو تا۔

واپس بھیجے جانے والے درخواست گزار افسر کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ متعلقہ حکام نے عدالتی آرڈر پرعمل نہیں کیا، جن پانچ افسران کو اپنے محکموں میں واپس بھیجا گیا ہے وہ ابھی تک ادارے میں کام کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی سیٹیں نہیں چھوڑیں۔ اس پرجسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ کیا عدالت کے ساتھ کوئی کھیلا جارہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آج جمعرات کی صبج تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :