انٹرنیٹ تجارت میں چین کی دیو ہیکل کمپنی سب پر بازی لے گئی، انٹرنیٹ پر بوئینگ طیارے فروخت کرڈالے

بدھ 22 نومبر 2017 21:53

انٹرنیٹ تجارت میں چین کی دیو ہیکل کمپنی سب پر بازی لے گئی، انٹرنیٹ پر ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) انٹرنیٹ تجارت میں چین کی دیو ہیکل کمپنی 'علی بابا" کے پلیٹ فورم سے خدمات دینے والی تاوباو انٹر نیٹ سائٹ پر کھلی نیلامی میں 2 عدد بوئنگ 747 کارگو طیاروں کو 320 ملین ین' تقریباً 48 ملین ڈالر ' میں فروخت کیا گیا۔چین میں انٹر نیٹ پر کھلی نیلامی کے ذریعے 2 بوئنگ طیاروں کو فروخت کیا گیا۔

(جاری ہے)

شین ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹر نیٹ تجارت میں چین کی دیو ہیکل کمپنی 'علی بابا" کے پلیٹ فورم سے خدمات دینے والی تاوباو انٹر نیٹ سائٹ پر کھلی نیلامی میں 2 عدد بوئنگ 747 کارگو طیاروں کو 320 ملین ین' تقریباً 48 ملین ڈالر ' میں فروخت کیا گیا۔

انٹر نیٹ پر کی جانے والی اس کھلی نیلامی میں 26 افراد نے حصہ لیا اور نیلامی کو 8 لاکھ سے زائد انٹر نیٹ صارفین نے دیکھا۔نیلامی میں کارگو کمپنی SFائیر لائن نے 25 رقیبوں سے زیادہ بلند پیشکش کر کے 2 طیاروں کو خرید لیا۔یہ طیارے ، سال 2013 میں جیڈ انٹرنیشنل کارگو کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے بعد سے کمپنی کے شین جِن اور شنگھائی کے ڈپووں میں پڑے تھے۔فرم کے مذکورہ طیاروں کو اس سے قبل 6 دفعہ کھلی نیلامی میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا لیکن نیلامیوں میں طیاروں کے خریدار نہ ملنے کی وجہ سے انٹر نیٹ سے نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :