بھارت میں خاتون نے آشنا کے چکر میں شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے

ْ خاتون نے شوہر کو قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑ ے کرکے اسے کپڑوں کے بیگ میں بھر دیا، پولیس

بدھ 22 نومبر 2017 21:45

بھارت میں خاتون نے آشنا کے چکر میں شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) بھارت میں خاتون نے آشنا کے چکر میں شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اعضا کپڑوں کے بیگ میں بھر دیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں عدالت نے خاتون کو شوہر کا انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنادی، پولیس کا کہنا ہے خاتون نے گزشتہ سال اپریل میں شوہر کو قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑ ے کرکے اسے کپڑوں کے بیگ میں بھر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کسی اور شخص کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنے کے لیے شوہر سے چھٹکارا چاہتی تھی۔واقعے کا علم اس وقت ہوا جب خاتون کے شوہر کی بہن اور بھائی گھر آئے اور بھائی کا پوچھا لیکن خاتون نے کوئی خاطرخواہ جواب نہ دیا جب کہ بہن نے دوسرے کمرے سے بدبو آنے پر کمرے میں پڑا بیگ جیسے ہی کھولا تو اس میں اس کے بھائی کی سر کٹی لاش موجود تھی۔۔

متعلقہ عنوان :