جدہ سمیت پورے سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل حملوں کا خدشہ

یمن سے پورے ملک کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے،امریکی وارننگ

بدھ 22 نومبر 2017 21:44

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) امریکا نے سعودی عرب میں مقیم اور وہاں جانے کا ارادہ رکھنے والے امریکیوں کیلئے سفری وارننگ جاری کردی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے انتباہ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی یمن سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جدہ اور دہران سمیت پورے ملک میں بیلسٹک میزائل حملے ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب میزائل حملہ کیا گیا تھا جسے سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائل نے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے علاقے کو نشانہ بنایا جب کہ باغیوں نے مزید میزائل حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :