وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،ذرائع وزیراعظم ہاؤس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 21:03

ق
ق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) :وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزیراعظم ہاؤس نے بتایاہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استعفیٰ دے دیاہے۔اس سے قبل اطلاعات تھی کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوخط ارسال کیاہے کہ انہیں وزیرخزانہ کی ذمہ داریوں نے سبکدوش کردیاجائے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے صحت خرابی کے باعث چھٹی کی درخواست بھی کردی ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوخط لکھنے سے پہلے پارٹی صدر نوازشریف کو بھی اعتماد میں لیا۔جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کوخط ارسال کیاکہ انہیں وزیرخزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاجائے۔واضح رہے وزیرخزانہ اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور لندن میں زیرعلاج ہیں جبکہ احٹساب عدالت میں ان کے خلاف کیس بھی چل رہاہے۔

متعلقہ عنوان :