ایسا سسٹم قائم کر رہے ہیں ملازمین کو اپنے مسائل کیلئے پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی‘ خواجہ عمران نذیر

بدھ 22 نومبر 2017 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) محکمہ صحت پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ایسا سسٹم قائم کر رہے ہیں کہ ملازمین کو اپنے مسائل کے لئے پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی ،ہم نے پچاس ہزار ملازمین کو ریگولر کیا باقی ملازمین کو بھی ریگولر کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خواجہ عمران نذیر صوبائی وزیر صحت پرائمری اینڈ سکینڈری نے آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام پنجاب ایمپلائز ایسوسوی ایشن کے صدر افضل کامیانہ کی قیادت میں وفد کے ساتھ کیا - انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے کہ کسی بھی ملازم کو بے روزگار نہ کیا جائے -خواجہ عمران نذیر نے آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کی ماں بچے کی صحت کے حوالے سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی -انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹے فری ایمبولینس فری ڈلیوری ، فری الٹرا ساؤنڈ اور مفت ادویات کی فراہمی جیسے اقدامات سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے - وفد سے ملاقات کے دوران وزیر صحت نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا-