سجاول اور قریبی علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا، مویشی اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد واقعات

بدھ 22 نومبر 2017 21:34

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیاہے سجاول کے نواحی علاقوں میں مویشی چوری کے واقعات پیش آئے ہیں ،جبکہ شہرمیں موٹرسائیکل چوری کے وارداتیں ہوئی ہیں چورموٹرسائیکل چوری کرکے چندروز کے بعد تاوان وصول کرکے واپس کرنے کے دھندے میں مشغول ہیں ، تاہم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے گریز کررہی ہے ،متعدد مسروقہ موٹرسائیکلیں تاحال برآمد نہ ہوسکی ہیں ،شہرکے کئی دکانوں سے چوری کی وارداتوں کے بعد تاحال چور گرفتارنہ ہوسکے ہیں اور نہ ہی مسروقہ سامان برآمد ہواہے ، البتہ فریادی تاحال پولیس تھانوں کے چکرلگانے اور تحقیقاتی خرچے برداشت کرنے پر مجبورہیں ،پولیس کی عدم توجہی اور صرف خانہ پری سے علاقے میں جرائم پیشہ افراد پھل پھول رہے ہیں ،پولیس روش سے جرائم کی ایک منظم انڈسٹری جنم لے رہی ہے ،ادھر چند روز قبل بچی سے زیادتی کی کوشش کے واقعہ کے بعد بچی اور والدین کے تھانے پر جانے کے باوجود بھی ملزم کو پکڑکر بٹھانے کے بعد چھوڑدیاگیاہے ، ذرائع کے مطابق معاملہ لین دین پر حل ہوا، علاقے میں منشیات اور جوئے کے معاملات علیحدہ سے جاری ہیں مذکورہ لاقانونیت سے علاقے میں عوام عدم تحفظ کا شکارہیں۔