محاذآرائی کے حق میں نہیں اور نہ ہی نوازشریف تصادم کے حق میں ہیں‘خواجہ سعد رفیق

ریلوے کو بحالی، ترقی اور جدت کے راستے پر گامزن کر دیاہے ،18 ارب آمدن 40 ارب سے زائد ہو گئی‘وفاقی وزیر ریلوے

بدھ 22 نومبر 2017 21:33

محاذآرائی کے حق میں نہیں اور نہ ہی نوازشریف تصادم کے حق میں ہیں‘خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ شیخ رشید نے غیرحاضر حکومتی ارکان کی تعداد بارے غلط بیانی کی، جو پارٹی ڈسپلن کا پابند اور پارٹی مفادات کا محافظ نہیں اس کے خلاف پارٹی کو کارروائی کرنی چاہیے اور ذاتی رائے ہے کہ اس بوجھ سے جان چھڑوا لینی چاہیے ،پاکستان ریلوے کو بحالی، ترقی اور جدت کے راستے پر گامزن کر دیاہے ،18 ارب آمدن 40 ارب سے زائد ہو گئی اور اس برس 50 ارب کے قریب کمائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 2013 ء میں100 روپے کمانے کے لئے ریلوے 195 روپے خرچ کرتا تھا اسے 114 پر لے آئے، اس وقت آپریٹنگ ریشو 108 روپے ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے غیرحاضر حکومتی ارکان کی تعداد بارے غلط بیانی کی، جو پارٹی ڈسپلن کا پابند اور پارٹی مفادات کا محافظ نہیں اس کے خلاف پارٹی کو کارروائی کرنی چاہیے اور ذاتی رائے ہے کہ اس بوجھ سے جان چھڑوا لینی چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ اپنے خلاف تحقیقات کی خبروں کو دیکھ رہا ہوں، ابھی اس پر ردعمل نہیں دوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ نہ میرے دوست اور ساتھی میرا ساتھ چھوڑیں گے اور اب طویل جدوجہد کے بعد عمر کے اس حصے میں نہ میں بدلوں گا۔ انہوںنے کہاکہ میں محاذآرائی کے حق میں نہیں اور نہ ہی نوازشریف تصادم کے حق میں ہیں۔ جو ہو رہا ہے اس کا 90 فیصد تو ہم بیان ہی نہیں کرتے۔ دامن پر کوئی داغ ہے اور نہ ہی ضمیر پر کوئی بوجھ، صرف ایک افسوس ہمیشہ رہے گا کہ 2008 ء میں جنرل مشرف سے انتقال اقتدار کے لئے پارٹی کے حکم پر گیلانی کابینہ کا حصہ بننا اور ایوان صدر جا کے مشرف سے وزارت کا حلف لینا پڑا۔